آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات12؍شعبان المعظم 1440ھ 18؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز رشید نے عطاالحق قاسمی تقرری کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینیٹرپرویز رشید نے سابق چیئرمین و ایم ڈی سرکاری ٹی وی عطا الحق قاسمی کی تقرری سے متعلق از خود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کرتے ہوئے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے،پرویز رشید نے ہفتہ کے روزسپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 188اور سپریم کورٹ رولز 1980کی متعلقہ دفعہ کے تحت جمع کروائی گئی 15صفحات پر مشتمل نظر ثانی کی درخواست میں درخواست گزار نے متعد عدالتی فیصلوں کی نظائر پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ معا ملہ آئین کے آرٹیکل 184(3)ازخود نوٹس اختیار کے تحت سنا جا ہی نہیں جاسکتا تھا، کیونکہ اس میں فاضل عدالت نےماتحت عدلیہ اور پبلک اتھارٹیز کے اختیارات کو استعمال کیاہے ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ازخود نوٹس کا دائرہ اختیار بڑھانے سے مقدمات کا طوفان سپریم کورٹ کا رخ کرلے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں