• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی سیالکوٹ سے یورپ کیلئے آج سے براہ راست پروازیں شروع

لاہور (نیوزرپورٹر)پی آئی اے نے سیالکوٹ سے یورپ کیلئے پہلی مرتبہ براہ راست پروازیں شروع کردیں، اورسیالکوٹ کو یورپ سے براہ راست منسلک کردیا۔ سیالکوٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لئے پہلی پرواز پی کے 769 آج 20 جنوری کو دوپہر 45۔2 بجے سیالکوٹ سے روانہ ہو گی۔ اس سے قبل پیرس اور بارسلونا سے سیالکوٹ کے لئے پہلی پرواز پی کے 770 دوپہر 12 بجے سیالکوٹ پہنچے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اعلی ٰحکومتی شخصیات سیالکوٹ ائر پورٹ پر پہلی پرواز کے مسافروں کا استقبال کریں گی۔  
تازہ ترین