• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں سردی نے اپنا رنگ جما رکھا ہے، امریکا کے بعد برطانیہ میں بھی برف باری کے باعث شدید ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔


امریکا میں جاری برف باری کے طوفان سے ریاست منی سوٹا کی متعدد شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی، سڑکوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ریاست کنساس میں 2 انچ فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار سے برف پڑی۔

محکمہ موسمیات نے ہفتے اتوار کو برف باری کے طوفان کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں برف باری اور سرد ہواؤں کا سسٹم شدید ٹھنڈ لا رہا ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت منفی 10 تک گرنے کا امکان ہے۔

ترکی میں بھی برف باری کا طوفان شدت پر رہا، مشرقی علاقوں میں 2 میٹر سے زائد پڑنے والی برف نے ہر شے کو ڈھک دیا ہے، زمینی راستے مسدود ہوگئے، متاثرہ علاقوں کے اسکول بھی بند کردیئے گئے۔

پرتگال اور اسپین میں بھی آئندہ چند روز میں بارشوں اور شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین