• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین کے سفیر جین فرانسس کیٹین کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے ملاقات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسس کیٹین نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن(ر) فضیل اصغر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران امن و امان کے قیام میں دو طرفہ تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر طاہر اشرف، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر بھی موجود تھے، اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر نے سنگین جرائم میں تفتیش کا طریقہ اور جدید ٹینکالوجی کے استعمال کا جائزہ بھی لیاجین فرانسس کیٹین نے فرانزک سائنس ایجنسی کے اقدامات کو سراہا یورپی یونین کے سفیر کیساتھ جرائم کی تحقیقات کیلئے موثر حکمت عملی میں مشترکہ کوششیں کرنے پر بات چیت ہوئی اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ ضلع کی سطح پر تفتیش کیلئے میڈیکل آفیسرز کو تربیت دی جائے گی کیپٹن(ر) فضیل اصغر نے کہا کہ دوسرے صوبوں کو بھی اہم نوعیت کی تحقیقات کیلئے معاونت فراہم کرینگے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری پولیس خاور کمال، ڈپٹی سیکرٹری آمنہ منیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین