• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار

لاہور (نیوزرپورٹر) لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک آنے جانے والی 9پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں ۔ جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 719منسوخ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 654منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 798منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 656منسوخ ،پی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 682منسوخ ،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 306منسوخ،پی آئی اے کی ملتان سے آنے والی پرواز 681منسوخ ،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 655منسوخ اور نجی ائر لائن کی جدہ سے آنے والی پرواز 471منسوخ ہوئی۔جبکہ کویت سے آنے والی پرواز 501تیس منٹ تاخیر سے پہنچی،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 650تیس منٹ ، نجی ائر لائن کی استنبول جانے والی پرواز 715بیس منٹ ،پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725دس منٹ ، نجی ائر لائن کی دوحہ جانے والی پرواز 621پندرہ منٹ تاخیر ،دمام جانے والی پرواز 884بیس منٹ تاخیر ،کویت جانے والی پرواز 502ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی ۔اس کے ساتھ پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312،پی آئی اے کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز 710، نجی ائر لائن کی گوانگزو سے آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653 اور پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز سمیت تاخیر کا شکار رہی ۔
تازہ ترین