• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ادویات خورد برد کیس،ملزموں کاریمانڈ

ملتان (سٹاف رپورٹر)خصوصی عدالت اینٹی کرپشن نے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری ادویات کی خرد برد کے مقدمہ میں گرفتار 3 ملزموں کامزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انہیں اینٹی کرپشن کی تحویل میں دینے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ اینٹی کرپشن کے مطابق ایک کروڑ مالیت کی سرکاری ادویات خرد برد کر کے مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام میں 3 ملزموں حافظ اکرم، محمد واجد اور ہمائیوں ریحان ڈسپنسر /سٹور کیپر ز کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ۔
تازہ ترین