• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا فراز نون نےزمین پرقبضہ کرلیا،تشدد،جھوٹاکیس کرایا،عطا محمد اور ریاض مائی کی پریس کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) عطا محمد اور ریاض مائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایاکہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ رانا فراز نون نے پانچ سال قبل 25مرلہ رقبہ کہروڑ پکا موضع نوقابل واں میں محمد عامر کو فروخت کیا ، جس نے چند روز قبل رقبہ ریاض مائی کو فروخت کردیا۔رانا فراز نون نے پولیس کی ملی بھگت سے ہمارے گھر پر دھاوابول کر ریاض مائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور تھا نہ کہروڑ پکا میں جھوٹا مقدمہ درج کروایا ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ع ، آئی جی پنجاب سے تحفظ فراہم کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس حوالے سے رانا فراز نون کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلا ف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جن سےمذکورہ زمین پر قبضہ عدالتی احکامات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ختم کرایا تھا۔
تازہ ترین