• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنٹرل جیل پشاور میں سپورٹس فیسٹیول منعقدکرانے کااعلان

پشاور(خصوصی نامہ نگار)ضلعی حکومت نے سنٹرل جیل پشاور میں سپورٹس فیسٹیول منعقدکرانے کااعلان کر دیا یہ فیصلہ ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرپشاور جمشیدبلوچ ،ڈسٹرکٹ کونسلر وسیم اکرم،حاجی عالمزیب اور دیگر شریک ہوئے ۔ضلع ناظم محمد عاصم خان نے کہاکہ نوجوانوں کیلئے تعلیم اور کھیلوں سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سنٹرل جیل پشاور میں 30جنوری کو سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاجائیگا، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین قیدیوں کو بھی کھیلوں کا موقع فراہم کیا جائے گا، پوزیشن لینے والے قیدی کھلاڑیوں کوانعامات دیئے جائیں گے۔ ضلعی حکومت کے زیر اہتمام22سے23جنوری تک گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار میں فل باڈی کنٹکٹ کراٹے ٹورنامنٹ ، واحد گڑھی میں 24سے27 جنوری تک کبڈی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین