• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی بڑھتی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کے بیان میں ہزار گنجی ، شالکوٹ تھانے کی حدود میں چوری ،ڈکیتی گن پوائنٹ پرموٹر سائیکل چھیننے اور منشیات فروشی کے اڈوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علاقے کے متعلقہ پولیس تھانوں کے افسران وعملے کی کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور تاجروں و عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ہزار گنجی وگردونواح میں آئے روز سٹریٹ کرائم کے باعث تاجروں ، مزدوروں اورشہریوں کی جان ومال کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے گزشتہ روز بخاری ٹائون میں حاجی عبدالغنی کی رہائش گاہ سے چور موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، سبزی وفروٹ بس ٹرک اڈہ اور مغربی بائی پاس ، ناخیل آباد، مسلم آباد، اختر آباد ،بڑیچ ٹائون ، کاکڑ ٹائون ، زہری ٹائون ،افغان ٹائون کی حدود میں چوری ڈکیتی ، منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویشناک اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں لہٰذا پولیس عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی ایف آئی آردرج کرتے وقت حیلے بہانوں اور جھوٹ پر مبنی تسلیوں کی بجائے جرائم میں ملوث چوروں ، ڈاکوئوں ، منشیات فروشوں اورمختلف ندی نالوں میں قائم اڈوں کو ختم کرتے ہوئے علاقے کو جرائم سے پاک کریں۔
تازہ ترین