• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کئی سال سے مہنگے داموں پانی خریدنے پرمجبورہیں،وحدت مسلمین

کوئٹہ (این این آئی) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل کربلائی رجب علی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کامران حسین ہزارہ نے کہاہے کہ کوئٹہ واٹرسپلائی پروجیکٹ کی ناکامی کے حوالے سے آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ چونکا دینے والی ہے عوام کئی سال سے شدید قلت آب کے مسئلے سے دوچاراورپانی خرید نے پرمجبور ہیں بیان میںمطالبہ کیاگیا کہ عوامی مفاد کے پیش نظر رپورٹ میں بدعنوانی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کرکے لوٹی گئی رقم واپس لی جائے ۔رہنمائوں نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کو چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کاعہدہ سنبھالنے پرمبارک بادبھی دی۔
تازہ ترین