• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچاخان کی برسی پر کوئٹہ پریس کلب میں آج تقریب ہوگی

کوئٹہ (پ ر) اے این پی کے زیراہتمام باچاخان بابا کی برسی کے موقع پر تقریب آج کوئٹہ پریس کلب میں ہوگی ۔ عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کےبیان کے مطابق مرکزی اور صوبائی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں رواں ہفتے کو باچاخان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان سے منسوب کرتے ہوئے دیگر اضلاع کی طرح ضلع کوئٹہ میں بھی کارکن دونوں شخصیات کوبھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ تقریب آج دو پہر دو بجے کوئٹہ پریس کلب میں ہوگی جس سے مرکزی صوبائی و ضلعی قائدین خطاب کریں گے۔
تازہ ترین