• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کا سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پی آئی اے میں بڑے پیمانے میں اصلاحات کے عمل کا آغاز کردیا گیا، سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرنے والے ملازمین کیخلاف ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جاری سرکلر کے مطابق قومی ائیر لائن نے ادارے کو سیاست سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کسی قسم کا سیاسی دبائو برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں سیاسی دبائو،اثرورسوخ استعمال کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں کچھ ملازمین تبادلوںاور تقرریوں کیلئے سیاسی اثر ورسوخ استعمال کرتے ہیںتاہم اگراب کوئی بھی ملازم سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ سیاسی اثرو رسوخ کااستعمال قومی ایئر لائن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہےاس سلسلے میں ترجمان قومی ایئرلائن نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے میں بڑے پیمانے میں اصلاحات کے عمل کا آغاز کردیا گیا ہے ،اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اورسیاسی دبائو استعمال کرنے والوں کیخلاف قومی ایئر لائن کے قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیں گی۔
تازہ ترین