• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے ڈیڈ لاک بر قرار

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے ڈیڈ لاک بر قرار ہے، حکومتی ارکان کی جانب سے ایک جبکہ اپوزیشن کی جانب سے دو امیدوار میدان میں نظر آرہے ہیں ڈیڈ لاک ہونے کی وجہ سے ابھی تک دیگر اسٹینڈینگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب عمل میں نہیں لایا گیا ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اے این پی کے اصغر خان اچکزئی امیدوار ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور ثناء بلوچ امیدوار ہیں رابطوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ 
تازہ ترین