• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھویا پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ، ملاوٹ اور ناقص صفائی پر6سربمہر

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سالانہ چیکنگ شیڈول کے مطابق صوبہ بھر میں کھویا پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی۔ راولپنڈی اور گردونواح میں چیکنگ کے دوران کھوئے کی تیاری میں خشک پاؤڈر، بناسپتی گھی کی ملاوٹ، گندے کڑاہوں میں جعلی کھویا تیار کر کے کیمیکلز ڈرمزمیں سٹور کرنے پر6 کھویا پروڈکشن یونٹس بند کر دیئے گئے، ڈیری سیفٹی ٹیموں نے سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور ناقص انتظامات پر10 کو جرمانے عائد کئے ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر 48کو اصلاحی نوٹسزجاری جبکہ20 پروڈکشن یونٹس کے لائسنس بھی اپلائی کروائے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چکوال میں چیکنگ کے دوران سٹوریج میں چوہوں کے فضلہ جات کی موجودگی، کچن ایریا میں حشرات کی بہتات اور صفائی کے ناقص انتظامات پر چمن سدابہارہوٹل کو سیل کر دیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ چیکنگ شیڈول کے مطابق کھویا پروڈکشن یونٹس کو سال میں 3 مرتبہ چیک کیا جائے گا۔
تازہ ترین