• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقی کیلئے قوموں میں اتفاق رائے ضروری ہے ،شکیل قرار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)ترقی کے مراحل کامیابی سے طے کرنے کیلئے قوموں میں اتفاق رائے ہونا بہت ضروری ہے ،اتفاق کے بغیر قومی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی، ان خیالا ت کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار نے فل گاسپل اسمبلی چرچ چمن روڈ G-8/1 میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا پاکستانی مسیحی اقلیت نہیں بلکہ ہم ایک دوسرے کااہم حصہ ہیں ہمارے درمیان کوئی فرق نہیں ،ہم سب ملکر جب اپنے مسائل کا حل تلاش کرلیں گے تو قومی ترقی کی رفتار تیز ہو جائیگی، جہاں مذہبی ر ہنما نسل انسانی کی روحانی ترقی کیلئے کوشاں ہیں وہاں صحافی بھی انکے ساتھ ہم قدم ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت ہو سکے، فل گاسپل اسمبلی چرچ کے ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ختم کرنےکے مشن میں انکے معاون ہونگے، اس موقع پر چرچز کی بہترین خدمات، ملکی ترقی واستحکام، حکومتی مشینری ، عدلیہ اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کیلئے دعا مانگی گئی، اس موقع پر فل گاسپل اسمبلی چرچ کی جانب سے نیشنل پریس کلب کے صدر کو یادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔
تازہ ترین