• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز جاری نہ ہونے سے پارلیمنٹ ہا ئوس اور ایوان صدر کی مینٹی نینس ٹھپ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیوز رپورٹر) مینٹی نینس گرانٹ کی دوسری قسط جاری نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹہا ئوس اور ایوان صدر میں مینٹی نینس کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہا ئوس کیلئے مینٹی نینس کا سالانہ بجٹ 106ملین روپے اور ایوان صدر کا مینٹی نینس بجٹ 107ملین روپے مختص کیا گیا ہے۔ فنا نس ڈویژن مختص بجٹ چار سہ ماہی قسطوں میں ریلیز کرتا ہے۔ پہلی دو اقساط بیس بیس فیصد بجٹ دیا جا تا ہے ۔ تیسری اور چوتھی قسط تیس تیس فیصد کی ہوتی ہے۔ ابھی تک صرف جو لائی سے ستمبرتک کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر تک کی دوسری قسط جاری نہیں کی گئی حالانکہ اب تیسری سہ ماہی کی قسط بھی واجب الادا ہوگئی ہے۔ سی ڈی اے حکام نےبتایا کہ مینٹی نینس گرانٹ جاری نہ ہونے سے دو نوں اہم بلڈنگز کی مینٹی نینس کے کام رکے ہوئے ہیں ۔ ٹھیکیداروں نے جو کام کئے ہوئے ہیں ان کے بل رکے ہوئے ہیں ۔
تازہ ترین