• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 12افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ وارث خان کو حارث خان نے بتایا کہ میں دکان سے باہر نکلا تو عطاء بٹ ، علی بٹ ، ولی شاہ اور 2 نامعلوم ملزمان اچانک آگئے جنہوں نے آتے ہی مجھ پر فائر کیے جس سے میں شدید زخمی ہو گیا ۔ تھانہ سہالہ پولیس کو قمر نے بتایا کہ ملزمان احتشام،عدنان اور ظہیر نے فائرنگ کر کے مدعی کو زخمی کر دیا ۔تھانہ صادق آبادکو محرم اقبال نے بتایا کہ دکانداروں سے کرایہ وصول کرنے گیا تو جاوید کرایہ دار نے مجھ سے بحث شروع کر دی جس کا بھائی ریافت اور خان زیب بھی آگئے جنہوں نے مجھے مارنا پیٹنا شروع کر دیا جن کے ہمراہ 5/6نامعلوم لڑکے بھی تھے ۔ تھانہ صدرواہ کو مشتاق احمد نے بتایا کہ میں اور میری فیملی گھر میں موجودتھے کہ عدیل اور پندرہ بیس نامعلوم افراد زبردستی ریاست کے گھر داخل ہوئے اور گھر میں موجود خواتین کو مارپیٹ کی۔ فائرنگ سے شوکت محمود شدید زخمی ہوگیا۔تھانہ نصیرآبادکو پرویزمسیح نے بتایاکہ بشیراحمد،محمد اعظم اور 4 نامعلوم مسلح ملزمان ہمارے گھر آئے جنہوں نے دروازے پر دستک دی میرے بیٹے اطر مسیح نے دروازہ کھولا تو ملزموں نے اسکو مارنا شروع کر دیا جسکو میں چھڑاوانے کے لئے آگے ہواتو انہوں نے مجھے بھی ماراپیٹا جس سے میں اور میرا بیٹا اطر مسیح زخمی ہوگئے۔تھانہ روات کو موتیاں بی بی نے بتایاکہ صبح ہماری جگہ پر مسماة نور سکنہ دیہہ نے کوڑا کرکٹ پھینکا جسکو میں نے منع کیا تو اس دوران نازیہ اور شاہد مسلح ڈنڈا آگیا جنہوں نے مجھے مارنا شروع کر دیا ۔تھانہ ٹیکسلاکو طاہر شاہ نے بتایا کہ میں اور میرا چھوٹابھائی اساعیل شاہ اور ماجد جمعہ پڑھنے جارہے تھے کہ سراج اور اسکا والد سخاوت اور محمد امیر اپنی چھت پر کھڑے تھے جنہوں نے مجھے دیکھتے ہی فائرنگ کی جس سے میں شدید زخمی ہوگیا۔ تھانہ سہالہ پولیس کو قمر نے بتایا کہ احتشام،عدنان اور ظہیر نے جان سے مارنے کی خاطر فائرنگ کر کے مدعی کو زخمی کر دیا۔
تازہ ترین