• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )جڑواں شہروں سے 44سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 2انتہائی مطلوب اشتہاریوں سمیت 7اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے23 ملزموں کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے3کلو 25 گرام چرس ،5کلو 44گرام ہیروئن،شیشہ فلیور ،45لٹر کھلی شراب ،7پستول ، ریوالور اورآلات گیس ری فلنگ برآمد کر لئے۔تھا نہ رمنا پولیس اسلام آباد نے اتفاق ٹا ؤن میں چھا پہ مارکر چارجو اریوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتارکرلیا۔وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے منشیا ت فروشوں سمیت10ملزموں کو گر فتار کرکے3کلو 155گر ام چرس مسروقہ کار اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا۔
تازہ ترین