راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) ڈپٹی کمشنرو ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی عمر جہانگیر سے چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر بریفنگ میں مری روڈ کی تمام دکانوں کے بورڈز یکساں طرز پر آویزاں کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ شہر کی سب سے بڑی اور تاریخی روڈ کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔ فٹ بال اور کرکٹ گرائونڈز کی بحالی سمیت راول روڈ پارک اور پبلک پارک کے علاوہ این اے 52کے گرائونڈز بھی عوام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کو تفریح اور کھیل کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ پی ایچ اے‘ این سی اے کے ساتھ مل کر شہر کی تاریخی عمارتوں کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کریگا۔ڈی جی و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی نے راولپنڈی کو سرسبزو شاداب بنانے کے عزم کا اظہارکیا۔