• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں سمیت تین افرادکو اغوا کرلیاگیا۔ تھانہ سہالہ پولیس کو مطلوب نے بتایا کہ ملزم اشفاق نے مدعی کی بیوی (ح ) کو اغوا کر لیا ۔تھانہ ائرپورٹ کو حسنین احمد نے بتایاکہ اس کا33سالہ بھائی عمر امجد گھر سے باہر گیا جو واپس نہ آیا جسے کسی نے اغواء کر لیا۔تھانہ مندرہ کو مختار حسین نے بتایا کہ اس کی چھوٹی بہن18سالہ (ن) بی بی گھرسےانسٹیوٹ کے لیے نکلی جو شام تک گھر واپس نہ آئی ۔ اب محمد وحید نے بتا یا کہ اسے محمد توصیف اپنے ساتھ لے گیاہے مجھے یقین ہے کہ توصیف نے میری ہمشیرہ کو ورغلا پھسلا کراغواء کر لیا ہے ۔
تازہ ترین