• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد منشیات عدالت میں گزشتہ سال 228مقدمات کے فیصلے، دو سمگلروں کو سزائے موت، سات کو عمر قید ہوئی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت میں 2018کے دوران 228 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا، منشیات کے دو سمگلروں کو سزائے موت، سات کو عمر قید 45لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ملی۔ 31ملزم ایک برس کیلئے پروبیشن پر بھیجے گئے جبکہ پندرہ ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے یا شک کے شبہ میں رہائی مل گئی۔ضمانت کے بعد مفرور ہو جانے والے آٹھ ملزمان کو اشتہاری قرار دیکر ان کے ضمانتیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔
تازہ ترین