• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول سے کابل جانیوالی پرواز کی خراب موسم کے باعث اسلام آباد لینڈنگ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) استنبول سے کابل جانے والی ترکش ائرلائن کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائرپورٹ پرلینڈ کرگئی۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکش ائیرلائن کی پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے کابل ائیرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکی تھی۔ جس کے بعد پرواز کو نیو اسلام آباد ائیرپورٹ بھیج دیا گیا۔جہاز میں 164 مسافر سوار تھے۔
تازہ ترین