• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن ہمیں داخلی اختلافات میں الجھانے کی سازشیں کر رہا ہے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ)علما کرام معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ دشمن ہمیں داخلی اختلافات میں الجھانے کی سازشیں کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے اراکین صوبائی شوری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محراب و ممبر اپنے اپنے فرائض ادا کریں دشمن کی کوشش ہے کہ عوام کو علما اور مذہبی قیادت سے دور کریں۔ معاشرہ سازی کا عمل علما کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد کے مراکز مساجد ہونی چاہیں۔ ان مراکز سے انتہا پسندی تکفیریت کو پروموٹ کرنے کی بجائے باہمی وحدت اخوت اور محبت کا پیغام عام ہو نا چاہیے۔
تازہ ترین