• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء و طالبات سے لی جانیوالی پروسیسنگ فیس ختم کی جائے‘ تعلیمی حلقوں کا مطالبہ

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) تعلیمی حلقوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی سے وصول کی جانیوالی 395روپے پروسیسنگ فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طلباء اور طالبات اپنے داخلہ فارمز اپنے طور پر آن لائن جمع کراتے ہیں یا انہیں بینک یا پرائیویٹ دکاندار سے اپنے داخلہ فارموں کو آن لائن کرانا پڑتا ہے لہٰذا بورڈ کا فیس لینے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں۔ انہوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب سے پروسیسنگ فیس فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین