• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولہ ایم پی کے تحت نظربند ملزم کی رہائی کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک لبیک سے تعلق رکھنے پر سولہ ایم پی کے تحت نظربند حافظ احمد نواز قادری کو رہائی مل گئی۔ راولپنڈی کے تھانہ سٹی کی پولیس نے 24نومبر کو ملزم کیخلاف توڑ پھوڑ سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا بعدازاں علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت منظور کی تو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اس کی نظربندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے جسے ملزم کے والد نے سید عاطف گیلانی ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔جسٹس شاہد محمود عباسی نے ڈپٹی کمشنر کا حکم معطل کر کے ملزم کو رہا کرنے کی ہدایت کر دی۔
تازہ ترین