• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت بغیر ڈرائیور اوربریکوں والی گاڑی ہے، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت بغیر ڈرائیور اور بغیر بریکوں والی گاڑی ہے ،عمران خان جس دن سے سیاست میں آئے ہیں سیاسی برداشت ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی وزرا گالم گلوچ بریگیڈ ہے۔

کراچی میں باچا خان مرکز میں ہفتہ باچا خان اور خان عبدالولی خان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شاہی سید کا کہنا تھاکہ جس سیاست کو عبادت سمجھا جاتا تھا پی ٹی آئی والوں نے اسے گالی بنا دیا ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے ابتدائی چند مہینوں میں ہی ہزاروں لوگوں کو بیروز گار کردیا اور معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختون سمجھتے ہیں کہ جس کی زبان نہیں اس کا ایمان نہیں ، یو ٹرن لینے والا مدینے کی ریاست کے قیام کی بات کرے تو سمجھ سے بالا تر ہے۔

شاہی سید نے مزید کہا کہ 27 جنوری تک ہفتہ باچا خان اور ولی خان کی برسی کے سلسلے میں تقریبات منعقد کریں گے۔

تازہ ترین