• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر داخلہ منگل کو واہگہ اٹاری بارڈر کا دورہ کریں گے

لاہور(خالد محمود خالد) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 22جنوری کو منگل کے روز واہگہ اٹاری بارڈر کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ اٹاری میں پریڈ دیکھنے کے لئے آنے والے بھارتیوں کے لئے تیار کی گئی نئی گیلری کا افتتاح کریں گے جب کہ بعد میں وہاں پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھیں گے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے ذرئع کے مطابق راج ناتھ سنگھ زیرو لائن پر نہ صرف بھارتی جوانوں سے ملیں گے بلکہ توقع ہے کہ وہ پاکستانی جوانوں سے بھی ملیں گے اور انہیں مٹھائی پیش کریں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ پریڈ دیکھنے کے لئے آنے والوں سے خطاب بھی کریں گے۔

تازہ ترین