• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب سے آنے والا بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سسٹم بتدریج کراچی کی طرف بڑھ رہا ہےاورآج رات شہر میں ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔

کراچی کے چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں، بارش کی پیشگوئی پر واٹر بورڈ میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔

تمام انجینئرز اور افسران کو مشینری و عملہ تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسر ی جانب ضلع استور میں کل سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے جس کے باعث متعدد رابطہ سڑکیں بند اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

ضلع دیامر میں نانگا پربت، بابوسر، فیری میڈوزسمیت بالائی علاقوں میں بھی شدید برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس شہراورگردونواح میں بھی تیز ہوا کےساتھ بارش ہوئی۔ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے بعد وادی کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ مستونگ، قلات، پشین، قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

تازہ ترین