• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاون میں اغوا میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی میں اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد سے شہریوں نے مبینہ طور پر اغوا برائے تاوان میں ملوث 4 ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

مومن آباد سے سیاہ ویگو میں شہری کو مبینہ طورپراغوا کرنے والے چار ملزمان کو اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ اہل علاقہ کا الزام ہے کہ مبینہ ملزمان نے مومن آباد سے سعید خان نامی سنار کو اغوا کرکے تین لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

تاوان کی ادائیگی کے بہانے ملزمان کو بلا کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نےفوری طور پر مقدمہ درج کرنے سے گریزکیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی چھان بین جاری ہے۔

تازہ ترین