• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان نےامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے پاکستان میں مذاکرات کی خبروں کی تردید کی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق طالبان کی سینئر قیادت نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگرملکوں نے رابطہ کیا ہے لیکن افغان طالبان زلمے خلیل زاد سے ملاقات نہیں کریں گے۔

افغان حکومت سے کوئی بات نہیں کی جائے گی کیونکہ وہ مطالبات پورے کرنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتی۔

امریکا سے صرف افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا، قیدیوں کے تبادلے اور تحریک طالبان افغانستان پر پابندی ختم کرنے کے مطالبات پر ہی بات ہوگی۔

تازہ ترین