آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ14؍ شعبان المعظم 1440 ھ20؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ماحول مزید سازگار بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری،صنعتی اور درآمدی پیکج تیارکررہی ہے، یہ انویسٹمنٹ پروموشن پیکج 23 جنوری کو پارلیمنٹ میں پیش کیاجائے گا۔

ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ کاروبار میں آسانی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ماحول مزید سازگار بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حکومتی مداخلت کم کی جارہی ہےاور سرمایہ کاروں کو ہرطرح کی تجارتی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پیکیج سے ملکی صنعت کاروں اوربیرونی سرمایہ کاروں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں