آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 11؍جماد ی الثانی 1440ھ 17؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔ قومی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو دو صفر سے مات دی ۔

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ ایشیئن جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو 0-2 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے فرحان ہاشمی اور عباس زیب نے شاندار کھیل پیش کیا، فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر چوٹرانی کو پانچ گیمز کے مقابلے کے بعد مات دی۔

دوسرے میچ میں عباس زیب نےجارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کے اتکرش بیہاتی کو تین صفر سے ہراکر پاکستان کو ٹائٹل جتوادیا۔

اسکواش چیمیئن شپ کی فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑی اور ٹیم منجمنٹ سجدے میں گرگئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست رہی، اُس نے بھارت کو گروپ میچ میں بھی مات دی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں