آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ورثا کا ذیشان کی تدفین نہ کرنے کا اعلان

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ڈرائیور ذیشان کے ورثاء نے میت فیروز پور روڈ لاہور پر رکھ کر دھرنا دے دیا۔

ذیشان کے ورثاء نے اعلان کیا ہے کہ حکومت جب تک دہشت گردی کا الزام واپس نہیں لیتی میت کو سپرد خاک نہیں کریں گے۔

’ذیشان کی گاڑی دہشت گردوں کے استعمال میں تھی‘

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نےانکشاف کیا ہے کہ...

ورثا نے تدفین نہ کرنے کا فیصلہ وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی پریس کانفرنس میں ذیشان کو دہشت گرد قرار دینے اور اس کی جانب سے پہلی گولی فائر کرنے کی بات پر کیا ہے۔

صوبائی وزیر قانون راجا بشار نے یہ بھی کہاتھاکہ ذیشان کی گاڑی دہشت گردوں کے استعمال میں تھی اور جے آئی ٹی ذیشان اور خلیل کے تعلق کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔

سانحہ ساہیوال کے چاروں جاں بحق افراد کی نماز جناہ میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

فائرنگ کے واقعے میں مرنے والے ایک ہی فیملی کے تین افراد خلیل، اس کی اہلیہ نبیلہ اور 13 سالہ بیٹی کی تدفین کردی گئی، مگر ذیشان کے ورثاء نے میت روڈ پر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے۔

مقتول ذیشان کے ورثاء نے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے استعفیے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب نے یہ بھی کہاتھاکہ ساہیوال واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص ذیشان کے گھر میں دہشت گرد موجود ہونے کے مصدقہ شواہد ملے ہیں۔

گزشتہ روز جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی نے مشکوک مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 انسانی زندگیاں چھین لیں، مرنے والوں کو داعش کا دہشت گرد قرار دیا گیا۔

پولیس اہل کاروں نے پہلے گاڑی کے ٹائروں پر گولیاں ماریں، گاڑی بیرئیر سے ٹکرائی تو ونڈ اسکرین اور پچھلے دروازے سے فائرنگ کرکے کار سواروں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔

ساہیوال واقعے کی منظر عام پر آنے والی ویڈیوز میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں اور نہ اور کسی قسم کی مزاحمت کی جب کہ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ گاڑی سے کپڑوں کے بیگ ملے۔

قومی خبریں سے مزید

A PHP Error was encountered

Severity: Core Warning

Message: Module 'igbinary' already loaded

Filename: Unknown

Line Number: 0

Backtrace: