آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 15؍شعبان المعظم 1440ھ 21؍اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتار پور راہداری کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔

کرتار پور گوردوارہ کے حوالے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گوردوارہ کی تاریخی اور مذہبی اہمیت کے پیش نظر سہولتوں کی فراہمی کے کام پر نظرثانی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نئے تعمیراتی کام میں کرتارپور کی روایتی ثقافتی تاریخ کو محفوظ رکھنے پر بھی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کو نوجوت سنگھ سدھو کی جانب سے لکھے گئے خط میں کرتار پور گوردوارہ راہداری پرجاری کام کے لیے تجاویز دی گئی ہیں کہ گوردوارہ کے اردگرد کے قدرتی ماحول کو محفوظ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید تجاویز دی کہ بزرگوں اور معذوروں کےساتھ دیگر عمومی آمد و رفت پیدل رکھی جائے، یاتریوں کی سہولت کےلیے کھانے پینے اور خریداری کے اسٹالوں کی بجائے روایتی جگہیں بنائی جائیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے یہ بھی کہا کہ تعمیراتی کام میں گوردوارے کے ماحولیاتی نظام کو کم سے کم متاثر ہونے کو یقینی بنایا جائے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے بابا گرو نانک کی ساڑھے 5 سو سالہ تقریبات کے موقع پر دنیا بھر سے سکھ یہاں آنا چاہیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں