• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 افراد کی لاشیں ملیں،ٹریفک حادثات میں 2 بچے جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں ملیں،ٹریفک حادثات میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کورنگی سنگر چورنگی کے قریب نالے سے 55سالہ محمد ارشد ولد گل رحمٰن کی ڈوبی ہو ئی لاش ملی، پولیس نےجناح اسپتال منتقل کیا،پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی کے بھائی نے 2روز قبل اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، متوفی نشے کا عادی تھا، کورنگی کراسنگ کے قریب ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا پولیس نے بتایاکہ متوفی کی عمر 35سے37برس کے قریب ہے اور اس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے ،دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نیو سبزی منڈی کے قریب علی الصباح نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر 7 سالہ ریاض ولد کریم بخش شدید زخمی ہو گیا، جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دم توڑ دیا ،سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ میں سٹرک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوگئی۔

تازہ ترین