• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام کرائے، مشن جاری رہے گا،سلمان مراد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع کونسل کراچی کا 16واں اجلاس چیئر مین سلمان عبداللہ مراد کی زیر صدارت منعقد ہوا،چیف آفیسر مسرور میمن،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل،افسر مالیات خان محمد ملک و دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر ممبر کونسل عبداللطیف رند،داد کریم بلوچ، ایوب ساسولی نے کہا کہ محدود وسائل میں کس طرح بڑے کام انجام دئے جاتے ہیں چیئر مین نے اس کا عملی مظاہرہ کیا۔صدعام بلوچ نے کہا کہ پانی کے دیرینہ مسائل کو حل کرانا بلا شبہ بڑا کار نامہ ہے۔اجلاس سے میر عباس تالپور،مجاہد جوکھیو،حاجی منظور ،لالہ اسلم،آغا طارق پٹھان،علی احمد جوکھیو،فاطمہ مجید،ساجدہ میمن،جان عاقلم جو کھیو و دیگر نے بھی خطاب کیا اور واٹر سپلائی اسکیم، میڈیکل وغیرہ کے بارے میں بحث کی گئی۔چیئر مین سلمان مراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوام کی خدمت پورے اخلاص کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور مشکلات پر موثر حکمت عملی سے قابو پاتے ہیں۔قدیم آبادیوں کے مکینوں کو ناجائز تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے اسے ختم نہیں کیا جاسکتا،ہماری تاریخ جمہوریت کے لئے ایثار اور قر بانیوں سے بھری ہو ئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بلا تفریق ہر علاقے میں ترقیاتی کام کرائے۔

تازہ ترین