• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو بھر پور احتجاج کرینگے،شاہی سید

کراچی (اسٹاف رپوٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک میں صوبوں کے اختیارات چھین کر لائے جانے والے صدارتی نظام کی بازگشت کا شدید ردعمل سامنے آئے گا ا، اٹھارویں ترمیم کے محافظ ہیں اور کسی بھی ایک شق کو چھیڑا گیا تو اے این پی سڑکوں پر ہوگی، پچاس لاکھ گھروں کا اعلان کرنے والا وزیرستان میں تباہ حال ہزاروں گھروں کی تعمیر کو یقینی بنائے، ساہیوال میں پولیس گردی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے، نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کو اگر پھانسی دی جاتی تو ساہیوال کے شہید خاندان کی زندگیاں بچ سکتی تھیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرزا آدم خان روڈ لیاری میں ہفتہ باچا خان اور ولی خان کے سلسلے میں ضلع جنوبی کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی قائم مقام صدر سبحان خان ،جنرل سیکریٹری جاوید خان ، مرکزی رہنماء سید حنیف شاہ آغا و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین