• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون کے موثر نفاذ سے ہی عوام کو انصاف مل سکتا ہے،علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری اور شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے پاکستان کے نئے چیف جسٹس،جسٹس آصف سعید کھوسہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ ملک میں آئین اور قانون کے نفاذ اور اس کی بالا دستی کے لئے وہ اپنی صلا حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو موجود چیلنجز اور بحران سے نکالنے میں اپنابھرپور کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ رول آف لاء کا نفاذ ہے قانون کے موثر نفاذ سے ہی عوام کو انصاف مل سکتا ہے،گز شتہ کئی سالوں سے کئی لاکھ کیس التواء کا شکار ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ اُن کیسوں کو جلد از جلد نمٹا یا جائے گا ۔
تازہ ترین