• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا خدشہ،سائوتھ زون کے 20مقامات حساس قرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سائوتھ زون پولیس نے سیکیو رٹی کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے ،سائوتھ زون کے 20مقام کو حساس قرار دے کر نفری تعینات کی جائے گی ،جبکہ کیمرے بھی لگائے جائیں گے ،ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر ریڈ زون اور سائوتھ زون کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے پولیس حکام نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے ،ذرائع نے بتایا کہ خفیہ سروے کے بعد سائوتھ زون کے 20مقامات کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
تازہ ترین