• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوسپورٹ ہسپتال میں 450 افراد کی ہلاکت، کرمنل مقدمات کیلئے ٹھوس شواہد مل گئے

لندن( پی اے )گوسپورٹ وار میموریل ہسپتال میں 450افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والے تفتیش کاروں نے یقین ظاہرکیاہے کہ ہسپتال میں ہلاکتوں کے ذمہ داروں کے خلاف کرمنل مقدمات قائم کرنے کیلئے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں،گزشتہ جون میں کی گئی تفتیش سے یہ ظاہرہواتھا کہ450 سے زیادہ مریضوں کو منشیات کی خطرناک حد تک زیادہ مقدار دئے جانے کے سبب ہلاک ہوگئے تھے۔ تفتیش کار کے مطابق اس سکینڈل کے مرکزی کردار ڈاکٹر جین برٹن نے مبینہ طورپر عمر رسیدہ مریضوں کو بہت زیادہ طاقت کی افیون والی درد شکن دوا دے دی تھی۔اس سے قبل ہیمپشائر کانسٹیبلری نے 3مرتبہ ہسپتال کی تفتیش کی تھی،لیکن اس پر اب تک کوئی چارجز نہیں لگائے گئے، مرنے والے بہت سے مریضوں کو آپریشن کے بعد صحت یابی کیلئے ہسپتال بھیجا گیاتھا۔ 94ہلاکتوں کی تیسری اور سب سے بڑی تفتیش کی قیادت کرنے والے سابق اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل سٹیو واٹس نے گزشتہ روز بی بی سی کے پروگرام میں بتایا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاملہ عدالت میں لے جانے کیلئے وافر شواہد موجود ہیںانھوں نے کہا کہ مین سمجھتاہوں کہ اب بہت زیادہ مضبوط شواہد موجود ہیں، پہلے بھی مضبوط شواہد موجود تھےاور اس مقدمے کو عدالت لے جانا عوامی مفاد میں ہے،انھوں نے کہا کہ کرائون پراسیکیوشن سروس نے ڈاکٹر برٹن اور مریضوں کو دوائین استعمال کرانے والی نرسوں کے خلاف قتل کے ممکنہ چارجز پر غور کیاتھاتاہم پراسیکیوٹرز نے فیصلہ کیا کہ سزا دلوانے میں کامیابی کاامکان نہیں ہے۔

تازہ ترین