• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کےحق میں ریلیاں

واشنگٹن/لندن/(این این آئی)خواتین کے مساوی حقوق اور تشدد کے خاتمے کے لیے امریکہ سمیت مختلف ممالک میں خواتین کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر خواتین مارچ کا آغاز 2017میں امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے خلاف شروع ہوئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ، جرمنی، یونان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں مساوی حقوق کا مطالبہ کرتی خواتین کے تیسرے مارچ کا آغاز ہو گیا ۔واشنگٹن، نیویارک، لندن میں خواتین کی بڑی تعداد نے ریلیوں میں شرکت کی ، ریلیوں میں موجود خواتین نے مساوی حقوق اور خواتین پر تشدد روکنے کے نعرے لگائے، ریلیوں میں شریک خواتین نے احتجاجی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر خواتین مارچ کا آغاز 2017میں امریکی صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے خلاف شروع ہوئے تھے۔

تازہ ترین