• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں سے مقابلے میں زخمی کرنل ایوب علاج کیلئے لندن پہنچ گئے

لندن (جنگ نیوز) ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے کرنل ایوب گزشتہ روز علاج کے لیے لندن پہنچ گئے۔ کرنل ایوب6دسمبر کو ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد ایک زخمی دہشت گرد کو گرفتار کرنے کے لیے بڑھے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور ان کی آنکھیں متاثر ہوئی تھیں۔ پاکستان میں ان کا علاج جاری تھا، لیکن ان کی بینائی جانے کا خطرہ تھا۔ برطانیہ میں ان کی بینائی کی بحالی کی امید کے بعد کرنل ایوب کو برطانیہ لانے کا فیصلہ کیا گیا جہاں اب لندن میں آنکھوں کے معروف ہسپتال مور فیلڈ ہسپتال میں ڈاکٹر منگل کو ان کا معائنہ کریں گے۔ کرنل ایوب پر حملے کی اطلاع ملنے کے بعد لندن میں مقیم ان کے بھائی یوسف حیدر پاکستان روانہ ہوگئے تھے اور وہ اب کرنل ایوب کے ہمراہ لندن آگئے ہیں۔
تازہ ترین