• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبوتروں کی بیٹ سے انفیکشن،ہسپتال میں2افراد ہلاک

لندن( پی اے ) کوئن ایلزبتھ یونیورسٹی ہسپتال میں کبوتر کی بیٹ کی وجہ سے فنگل انفیکشن کی وجہ سے 2مریض ہلاک ہوگئے، این ایچ ایس گریٹر گلاسگو اورکلائیڈ کا کہنا ہے کہ ایک معمر مریض ہلاک ہوا ہے لیکن غیر متعلقہ اسباب سے۔ایک اور مریض بھی ہلاک ہواہے لیکن اس کی موت کے اسباب کی ابھی تفتیش کی جارہی ہے۔ ایک نان پبلک روم جس کے بارے میں خیال کیاجاتاہے کہ اس میں مشینری ہوتی ہے اس انفیکشن کا ممکنہ ذریعہ بتایاجاتاہے،اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ این ایچ ایس جی جی سی کے ایک ترجمان کا کہناہے کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں مرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ مریضوں کی رازداری کی وجہ سے ان دو واقعات کی تفصیلات ہم نہیں بتا سکتے، کبوتر کی بیٹ عام طورپر لوکوں کے لئے بے ضرر ہوتی ہے اور بہت کم ہی انسانوں میں امراض میں سبب بنتے ہیں۔
تازہ ترین