• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں کرسچن سوشل یونین کی نئی قیادت کا انتخاب

برلن(این این آئی )جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی باویریا میں اتحادی جماعت کرسچن سوشل یونین نے مارکس سؤڈر کو بطور پارٹی چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میونخ میں باون سالہ مارکس سؤڈر 87.4فیصد ووٹ حاصل کر کے واضح اکثریت سے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر سؤڈر کا کہنا تھا کہ وہ سی ڈی یو کے ساتھ تعلقات مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں مارکس سؤڈر نے وفاقی وزیر داخلہ ہیورسٹ زیہوفر کے بعد پارٹی کی سربراہی کا عہدہ سنبھالا ہے۔
تازہ ترین