• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے، چوہدری امتیاز

بارسلونا (شفقت علی رضا) پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کے چیئر مین چوہدری امتیاز آف لوراں نے کہا ہے کہ ہم مسلم لیگ ق کے پلیٹ فارم سے تارکین وطن پاکستانیوں کے حقوق کی آواز اُٹھاتے رہیں گے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بارسلونا سے سیالکوٹ کے لئے پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن کی براہ راست پرواز کی روانگی کے وقت بارسلونا ائر پورٹ پر روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 2009میں بھی پہلی بار مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین نے اپنے دور وزارت عظمیٰ میں پاکستان سے بارسلونا کیلئے براہ راست پرواز شروع کرنے کے احکامات دیئے تھے، اسی طرح ہماری جماعت کے پلیٹ فارم سے ہی بارسلونا میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کی سہولت کے لئے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان معرض وجود میں آیا اور اسی پلیٹ فارم سے چوہدری پرویز الٰہی کی کاوش اور دلچسپی سے بارسلونا سے سیالکوٹ کے لئے براہ راست پرواز کا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، چوہدری امتیاز لوراں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں میری ملاقات وفاقی وزیر صنعت و پیداوار چوہدری مونس الٰہی سے ہوئی تو میں نے انہیں بتایا کہ اسپین میں مقیم زیادہ تر پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے ہے، منڈی بہائوالدین، گجرات، کھاریاں، لالہ موسیٰ اور گرد و نواح کے شہریوں کے لئے اسپین سے سیالکوٹ کا ائر پورٹ قریب ہے اس لئے سیالکوٹ کے لئے پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن کی پرواز شروع کی جائے جو براہ راست ہو ، چوہدری مونس الٰہی نے یہ معاملہ اسپیکر صوبائی اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے سامنے رکھا جنہوں نے اس آپریشن کے لئے متعلقہ ادارے کے آفیسرز سے بات کی اور اب الحمدللہ بارسلونا سے پی آئی اے کی براہ راست پرواز سیالکوٹ کے لئے روانہ ہوگئی ہے جس کا سہرا چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کے سر سجتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی آئی اے حکام کے بھی مشکور ہیں۔
تازہ ترین