• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کیخلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج جاری،8افرادزخمی

پیرس(آئی این پی) فرانس میں صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کے خلاف پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج اس ہفتے بھی جاری رہا، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جن میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔دارالحکومت پیرس اور دیگر شہروں میں مسلسل دسویں ہفتے پیلی جیکٹ والوں نے احتجاج کیا، مظاہرین صدر میکرون سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں مظاہرین نے پولیس پر فائرکریکر،پتھروں اور بوتلوں سے حملے کیے، پولیس نے پانی توپوں اور آنسو گیس شیلنگ سے مظاہرین کو منتشر کیا۔حکام کے مطابق فرانس بھرمیں 27ہزار اور پیرس میں تقریبا 7 ہزار مظاہرین سڑکوں پر نکلے، فرانس میں صدر میکروں اور حکومتی معاشی پالیسیوں کے خلاف 17نومبر سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین