• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر شہزادہ فلپ سے پولیس کی بات چیت

لندن( پی اے )سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پرپولیس نے گزشتہ روز شہزادہ فلپ سے بات کی، پولیس نے نارفوک میں سنڈرنگھم کے نزدیک حادثے کے 48گھنٹے بعد شہزادہ فلپ سے بات چیت کی، ایک ترجمان نے بتایا کہ ڈرائیور کو مناسب الفاظ میں ہدایات دی گئیں، دریں اثنا اما فیئر ویدر حادثے میں جن کی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے، اس نے مررکو بتایا کہ ڈیوک نے معذرت نہیں کی ،محل کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ کار میں سوار لوگوں سے نیک تمنائوں کے تبادلے کیلئے رابطہ کیاگیا ہے۔
تازہ ترین