• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی حکومتوں کو ایرانی سفارتخانے بندکرنے کے لیے خط

برسلز(این این آئی)یورپی یونین کے ممالک میں سرگرم سماجی اور انسانی حقوق کارکنوں نے ان ملکوں میں قائم ایرانی سفارت خانوں کو دہشت گردی کے مراکز قرار دے کر ان کی فورش بندش کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی انسانی حقوق کارکنوں وہاں کی حکومتوں کے نام کھلا مکتوب شائع کرایا جس میں کہا گیا کہ ایرانی انٹیلی جنس ادارے سفارت خانون کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔ سفارت خانوں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایرانی قونصل خانے اورسفارت خانوں میں یورپ میں مقیم ایرانی اپوزیشن کی شخصیات کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے اور یورپی ملکوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ مکتوب میں برلن میں1990ء کے اوائل میں اپوزیشن رہ نمائوں کی میکونس ہوٹل میں ہلاکتوں کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ایرانی سفارت خانوں کو یورپی ممالک کی جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین