• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی اتحاد کا نشان فرانس اورجرمنی ہیں ،انجیلا میرکل

برلن (این این آئی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یورپی یک جہتی کے سرخیل جرمنی اور فرانس ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ پیغام جرمن شہر آخن میں بائیس جنوری کو منعقد کی جانے والی ایک خصوصی تقریب سے قبل جاری کیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تقریب میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی شرکت کریں گے۔ آخن میں میرکل اور ماکروں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کے ایک نئے معاہدے کی پروقار تقریب میں شریک ہوں گے۔ بائیس جنوری کو ہونے والی اسی تقریب کے دوران جرمن اور فرانسیسی رہنما اس نئے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ انجیلامیرکل نے اس پیغام میں مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں۔
تازہ ترین