• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم کانفرنس کشمیر کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، اسحٰق صابر

برمنگھم (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کی برطانیہ آمد پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کنوینر راجہ اسحٰق صابر کی قیادت میں پرتپاک استقبال کرے گی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مرکزی صدر آل جموں و کشمیر بردار عتیق احمد خان پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر لندن میں شرکت اور قائد تحریک تحفظ ناموس رسالت حضرت پیر علائو الدین صدیقی کے سالانہ عرس منعقدہ گھمکول مسجد میں خصوصی شرکت کیلئے آرہے ہیں۔ راجہ اسحق صابر نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیر کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ جماعت ہے۔ کشمیر کے حوالے سے دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی آواز بلند ہوگی مسلم کانفرنس ہر اول دستے کے طور پر وہاں شرکت کرے گی۔
تازہ ترین